پاکستان
19 نومبر ، 2014

جنرل راحیل شریف کی امریکی فوجی عہدے داروں سے ملاقات

جنرل راحیل شریف کی امریکی فوجی عہدے داروں سے ملاقات

واشنگٹن...... امریکا میں موجود پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور دیگر پاکستانی فوجی حکام نے امریکی فوج کے عہدے داروں سے ملاقات کی۔پینٹاگون آمد پر جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔ پاکستانی وفد نے امریکی نائب وزیردفاع رابرٹ ورک اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر امریکی چیف آف آرمی اسٹاف اور بحریہ کے جونئیرکمانڈنٹ جوزف ایف ڈنفورڈ بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ پاکستانی وفد نے آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خاتمے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ پاک افغان سرحدی صورت حال اور بھارت سے سرحدی کشیدگی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزید خبریں :