19 نومبر ، 2014
ممبئی....... سلمان خان کی بہن ارپتا خان کی شادی ہوگئی ۔ فلک نما پیلس میں ستارے جھلملائے ، ایک شادی میں ہیرو ، ہیروئینوں کی لائن لگ گئی ۔ارپتا کو وداع کرنے بی ٹائون کے بہت سے ستارے آئے ، عامر خان، سلمان خان ،سوہیل خان ، سلیم خان ،کرن جوہر ،پریانکا چوپڑا ، کترینہ کیف اور ثانیہ مرزا سمیت کئی ستاروں کے جھرمٹ میں ارپتا کی شادی ہوئی، اسٹارز کی تواضع کے لیے پتھر گوشت،حیدرآبادی بریانی،حلیم ، دہی کے کباب اور کئی حیدرآبادی ڈشز پیش کی گئیں۔ ارپتا نے ایوش کے ساتھ ویڈنگ کیک بھی کاٹا اوریوں بالی ووڈ کے دبنگ خان کی بہن کی شادی سپر ہٹ ہوگئی ۔