پاکستان
19 نومبر ، 2014

برطانیہ میں رکنیت سازی مہم کا آغاز22نومبرسے ہوگا،ایم کیو ایم

لندن......برطانیہ میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کا آغاز ہفتہ 22نومبرسے ہوگا ۔اس سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اجلاس دارالحکومت لندن میں یوکے آفس میں منعقد کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے شروع کی جانے والی ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کو حتمی شکل دی گئی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رکنیت سازی مہم کا آغاز کو لندن کے مقامی ہال میں کیا جائیگا ۔بعدازاں اسکا دائر ہ کار پورے لندن او ریوکے کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائیگا ۔ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش ،جوائنٹ آرگنائزر سہیل خانزادہ ،اراکین آرگنائزنگ کمیٹی نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے پاکستان سے جاگیر دارانہ ، وڈیر انہ سردارانہ ،ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے الطاف حسین کا بھر پور ساتھ دیں اور ممبر سازی مہم میں بھر پور حصہ لیں ۔

مزید خبریں :