پاکستان
23 اپریل ، 2012

فضائی حادثات: اندرون ملک سفر کرنیوالوں میں 35 فیصد تک کمی

فضائی حادثات: اندرون ملک سفر کرنیوالوں میں 35 فیصد تک کمی

کراچی … فضائی سفر کے خطرناک ہونے کے حالیہ تاثر کے بعد پروازوں سے اندرون ملک سفر میں 35 فیصد تک کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ سابق صدر ٹریول ایجنٹس ایسو سی ایشن ندیم شریف نے جیو نیوز کوبتایا کہ بھوجا ایئر حادثے کے بعد ٹکٹ ریزرویشن میں زبردست کمی کا رحجان ہے جبکہ گزشتہ چند دنوں میں کنفرم ٹکٹس کی منسوخی کی شرح بھی 40 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمی کا رحجان جون، جولائی کے سب سے اچھے سیزن کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ دوسری طرف پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی ملکی پروازوں میں زائد ریزرویشن ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :