پاکستان
23 اپریل ، 2012

فاسٹ اٹیک کرافٹ پی این ایس عظمت پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

فاسٹ اٹیک کرافٹ پی این ایس عظمت پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

کراچی … چین کے تعاون سے تیار ہونے والی پاکستان نیوی کی پہلی فاسٹ اٹیک کرافٹ پی این ایس عظمت کو پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ کمیشننگ کی تقریب چین کے ژنگانگ شپ یارڈ میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ فاسٹ اٹیک کرافٹ متعلقہ افراد کی انتھک محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کاوش پاک چین دیرینہ دوستی کی ایک اور مثال ہے، پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی کی بنیاد پر 2 فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) کی تیاری کا معاہدہ ہوا تھا۔ معاہدے کی رو سے پہلی کرافٹ میزائل چین میں جبکہ دوسری کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تیار ہو گی۔

مزید خبریں :