23 اپریل ، 2012
لاہور…انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ کرپشن کرنے والے پولیس افسروں کا جینا دو بھر کر دیں گے۔ ان کی کوشش ہے کہ محکمہ کرپشن سے پوری طرح پاک ہو جائے۔لاہور میں ایمرا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس حبیب الرحمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ کھلی کچہریوں سے انصاف مہیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فرانزک سائنس لیبارٹری کے قیام سے بڑے کیسز حل کرنے میں مدد ملی۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 700 سے زائد تھانے ہیں، صرف 333 کی عمارتیں محکمہ کی ملکیت ہیں۔ ساڑھے 3 سو سے زائد تھانے کرائے کی عمارتوں میں ہیں۔