پاکستان
23 اپریل ، 2012

بھوجا ایئر حادثہ: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس 2مئی کو طلب

بھوجا ایئر حادثہ: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس 2مئی کو طلب

اسلام آباد … قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس 2 مئی کو طلب کرلیا گیا، ذرائع نے بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں بھوجا ایئر لائن کے طیارہ حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی کمیٹی میں طلب کی جائے گی، اجلاس میں سول ایوی ایشن اور پی آئی اے حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں بھوجا ایئر لائن کے طیارہ کو حادثہ اور 127 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس 2 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں طیارہ حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا ، اجلاس میں سی اے اے اور پی آئی اے حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی کمیٹی اجلاس میں طلب کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سول ایوی ایشن اورپی آئی اے کے بجٹ کی آڈٹ رپورٹ پر بھی بات ہوگی۔

مزید خبریں :