پاکستان
23 اپریل ، 2012

امریکا کیساتھ سرمایہ کاری معاہدے کو حتمی شکل دیجارہی ہے، سلیم مانڈوی والا

امریکا کیساتھ سرمایہ کاری معاہدے کو حتمی شکل دیجارہی ہے، سلیم مانڈوی والا

کراچی … وزیر مملکت اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے امریکا کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے کو حتمی شکل دی جارہی ہے جس کا مقصد پاکستان اور امریکا میں سرمایاکاری کو فروغ دینا ہے۔ ایوان صنعت و تجارت کراچی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ گزشتہ 8 سال سے مجوزہ معاہدے پر بات چیت جاری ہے جس کا تعلق دو طرفہ تجارت سے نہیں بلکہ پاکستان اور امریکا میں سرمایہ کار کا تحفظ ہے اور اس کی حتمی منظوری کابینہ دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس طرح کے 48 معاہدے دوسرے کئی ملکوں سے کرچکا ہے اور امریکا سے ہونے والے اس معاہدے کے بعد آزدانہ تجارت کے معاملے پر بھی پیش رفت ممکن ہوسکے گی۔

مزید خبریں :