پاکستان
23 اپریل ، 2012

لاہور ہائیکورٹ: اردو کو سرکاری زبان بنانے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ: اردو کو سرکاری زبان بنانے کیلئے درخواست دائر

لاہور … لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے کیلئے دائر درخواست پر آئندہ ہفتہ کیلئے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے طلب کر لیا۔ عدالت نے نکتہ اٹھایا ہے کہ پاکستان کے آئین سمیت سارا ریکارڈ انگریزی زبان میں ہے اسے اردو میں کیسے تبدیل کیا جا سکتا ہے، اس نکتہ پر عدالت کی معاونت کی جائے۔ پاکستان تحریک انقلاب نے درخواست دائر کی تھی کہ 1973ء کے آئین کے تحت 15 سال کے اندر اردو کو قومی اور دفتری زبان کے طور پر رائج کرنا ضروری تھا۔ تاہم 39 سال گزرنے کے باوجود یہ آئینی تقاضا پورا نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :