23 اپریل ، 2012
کراچی … پولیس نے کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاوٴن اور گلشن اقبال میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار ٹارگٹ کلرز سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ پیر فرید جان سرہندی کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ٹارگٹ کلرز سمیت 21 ملزمان گرفتار کرلئے جنکے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ دوسری جانب ایس پی گلشن عبدالسلام شیخ کے مطابق گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپوں اور سرچ آپریشن کے دوران 20 ملزمان گرفتار کرلئے اور اسلحہ برآمد کیا۔ ایس پی گلشن کے مطابق کارروائی اشتہاری ملزموں کے خلاف جاری کریک ڈاوٴن کے سلسلے میں کی گئی اور ملزمان کا مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق ہے۔