23 اپریل ، 2012
لاہور … لاہور کے علاقے مغل پورہ میں 3ڈاکو ایک جیولری شاپ سے 5 لاکھ روپے رقم اور سونا لوٹ کر لے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مغلپورہ کے گنج بازار میں واقع جیولری شاپ میں 3 ڈاکو دوپہر ایک بجے داخل ہوئے، انہوں نے گارڈ سے رائفل چھیننے کے بعد گن پوائنٹ پر 6 تولے سونا اور 6 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی ۔ لوٹ مار کے بعد ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔