پاکستان
23 اپریل ، 2012

پاکستان اسٹیٹ آئل اور بینک الفلاح کا مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی…پاکستان اسٹیٹ آئل اور بینک الفلاح نے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری پاکستان اسٹیٹ آئل کے مالیاتی نتائج کے مطابق جولائی سے مارچ 2012 کے دوران پاکستان اسٹیٹ آئل کو 8 ارب 97 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اوراس کی فی حصص آمدنی 52 روپے 32 پیسے رہی۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں کمپنی کو 9 ارب 25 کروڑ روپے کا منافع ہوا تھا اوراس کی فی حصص آمدنی 53 روپے 98 پیسے رہی تھی۔ کمپنی نے اپنے شیئرز ہولڈرز کو تین روپے عبوری نقد منافع دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔بینک الفلاح کو جنوری سے مارچ کی پہلی سہ ماہی میں ایک ارب 20کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اور اس کی فی حصص آمدنی 89 پیسے رہی۔ گذشتہ سال سال اسی عرصے میں بینک کو 92 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا اور اس کی فی حصص آمدنی 69 پیسے رہی۔

مزید خبریں :