پاکستان
27 نومبر ، 2014

تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ،فیصلہ کل تک ہوگا،چوہدری نثار

 تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ،فیصلہ کل تک ہوگا،چوہدری نثار

اسلام آباد...... وفاق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہےکہ تحریک انصاف کا جلسہ ہے تو اجازت دی جائے گی،آج یا کل فیصلہ کر لیں گے کہ 30 نومبر کےبارےمیں ہماری حکمت عملی کیاہوگی ،ضرورت پڑی تو پہلی دفعہ واٹر کینن کا استعمال کیا جائے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے اسلام آبادپولیس اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ پریڈ اور برطانیہ و امریکہ سےپولیس کے لیے جدید ساز و سامان کی فراہمی کی تقریب میں شرکت کی۔بم ناکارہ بنانے کیلئے برطانیہ کی جانب سے خصوصی روبوٹ اور امریکانے بم ڈسپوزل اسکواڈ کیلئے50 جبکہ برطانیہ نے 15 کٹس دیں ۔تقریب سےخطاب اور میڈیاسےبات چیت میں چودھری نثارکاکہناتھاکہ ڈی چوک میںتیس چالیس لوگوں کا دھرنا ہے، 10 پولیس والے بھجوائیں تو صفائی ہو جائے لیکن اجازت دے رکھی ہے، گرفتاریاں ہوئیں تو شور مچایا جائے گا کہ سیاسی گرفتاریاں ہیں۔انہوں نےکہاکہ کسی بھی جمہوری ماحول میں فوج خود نہیں آتی ، اسے بلایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :