27 نومبر ، 2014
اسلام آباد.......سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سارک کانفرنس میں نواز مودی کی باقاعدہ ملاقات نہ ہونا مستقبل میں دو طرفہ تعلقات پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔ غصے او ر ناراضی سے ملکوں کے درمیان مسائل حل نہیں ہوتے۔جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سیاسی پس منظر میں دونوں وزرائے اعظم کا ایک چھت تلے ہونے کے باوجود نہ ملنا تشویشناک ہے۔ دونوں سربراہان کو بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان کے تیس نومبر کے جلسے کے حوالے سے حکومت جو کچھ کر رہی ہےوہ وسائل کا ضیاع ہے۔ ملک کوکئی چیلنجز درپیش ہیں،دونوں فریق اس کا ادراک کریں۔