27 نومبر ، 2014
میرپورخاص......میرپورخاص ضلع میں کاشتکاروں نے چاول کی کاشت پر پابندی کو ہوا میں اڑادیاہے۔ چاول کی غیر قانونی کاشت میں مسلسل اضافے کے باوجود انتظامیہ صورتحال میں قطعی لاتعلق ہی نہیں بے بس بھی نظر آتی ہے۔زمینی حالات اور نہری پانی کی قلت کے باعث ضلع بھر میں چاول کی کاشت پردفعہ ایک سو چوالیس کے تحت پابندی عائدہے کیونکہ چاول کی فصل کو غیر معمولی اضافی پانی درکار ہوتا ہے۔ بہتر پیداوار اور اچھے نرخوں کے باعث کاشتکار کپاس کی فصل پر چاول کو ترجیح دے رہےہیں ، یہی وجہ ہے کہ چاول کی کاشت میں اضافہ اور کپاس کے زیر کاشت رقبے میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صرف گزشتہ ایک سال کے دوران میرپورخاص ضلع میں چاول کی کاشت میں سولہ ہزار ایکڑ کا اضافہ جبکہ کپاس کے زیرکاشت رقبے میں بائیس ہزار ہیکٹر کی کمی ہوئی ہے۔