27 نومبر ، 2014
کراچی......کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، غریبوں کا کھاجا آلو جو نصف سنچری مکمل کر چکا تھابلا آخر آج کئی ماہ بعد 15 روپے سستا ہوکرکراچی کے بازاروں میں 35 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے ۔صدر سبزی منڈی حاجی شاہ جہاں کے مطابق چین سے آلو کی درآمد جاری رہنے اور پنجاب سے آلو کی نئی فصل آنے کے باعث آلو سستا ہواہے ۔ہول سیل سطح پر آلو کی فی من قیمت ایک روز میں 400روپے گھٹ کر 650روپے فی من ہوگئی جبکہ فی کلو ہول سیل قیمت 15 روپے کمی کے بعد 15 روپے فی کلو ہو چکی ہے ۔انکا کہنا ہے کہ رواں سیزن پنجاب میں آلو کی فصل خاصی اچھی رہی ہے جس کے باعث آلو کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔رواں سال فی کلو آلو کی قیمت 80 روپےتک بھی جا پہنچ تھی ۔