پاکستان
27 نومبر ، 2014

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج اور حریت پسندوں میں جھڑپ ، 9 افراد جاںبحق

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج اور حریت پسندوں میں جھڑپ ، 9 افراد جاںبحق

مقبوضہ جموں ......مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مرنے والوں میں تین شہری بھی شامل ہیں ۔ مقبوضہ جموں کے علاقے ارنیا سیکٹر میں حریت پسندوں اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپ 6 گھنٹے سے جاری ہے ۔ بھارتی حکام کے مطابق بعض حریت پسندوں نے ایک خالی بنکر مورچہ بندی کی ہوئی ہے اور وہ بھاری اسلحے سے لیس ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 شہریوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دو بھارتی فوجی زخمی ہیں ۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کوئی فوجی ہلاک ہوا ہے یا نہیں ۔ بھارتی فوج نے پورے علاقے کو خالی کرواکر محاصرہ کیا ہوا ہے اور اضافی دستے بھی طلب کرلئے ہیں ۔ ارنیا سیکٹر وہی علاقہ ہے جہاں دو ماہ پہلے بھارتی اور پاکستانی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ اور گولا باری کا تبادلہ ہوا تھا جس میں فریقین کے 20 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔

مزید خبریں :