پاکستان
27 نومبر ، 2014

عمران کا عدالتوں میں جانا مثبت تبدیلی ہے، پرویز رشید

عمران کا  عدالتوں میں جانا مثبت تبدیلی ہے، پرویز رشید

اسلام آباد.....وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے فتنہ و فساد کے بجائے عدالتوں میں جانے کا فیصلہ کیا ، جو ایک مثبت تبدیلی ہے۔ امید ہے کہ عمران خان ماضی کی طرح اس بار یوٹرن نہیں لیں گے۔پارلے منٹ کے باہر میڈیا سے گفت گو میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کل عدالت میں پیش ہوئے ، ،عدالتوں کے ذریعے معاملات حل کرنے کے ان کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی جماعت عام آدمی کی جماعت ہے،لیکن حقیقت میں ان کے دائیں بائیں بیوروکریٹ اور جاگیردار کھڑے نظر آتے ہیں۔عمران خان کے جمعے کو دھاندلی سے متعلق ثبوت پیش کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ اگر وہ شیشے کے محل میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر ماریں گے تو پھر وہ بھی نہیں بچ پائیں گے۔

مزید خبریں :