28 نومبر ، 2014
ملتان......برصغیر کے معروف روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا رحمۃ اللہ علیہ کا 775 واں سالانہ عرس آج ملتان میں شروع ہو رہا ہے ۔ملتان جن صوفیا اور اولیا کی وجہ سے مشہور ہے ان مِن سب سے نمایاں نام سلسلہ سہروردیہ کے روحانی بزرگ حضرت بہاوالدین زکریا رحمۃ اللہ علیہ کا ہے جنہوں نےبرصغیر پاک و ہند میں رشد و ہدایت کا کام کیا اور اسلام کوبرصغیر کے کونے کونے میں پھیلایا وہ لیہ کی تحصیل کہروڑ میں 27 رمضان المبارک 566 ہجری کو پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم سے حاصل کی اور ان کے وصال کے بعد 12 سال کی عمر میں خراساں، بخارا ، مکہ مکرمہ اور مدینہ پاک میں دینی تعلیمات کے لئے سفر کئے اور بغداد میں حضرت شہاب الدین سہروردی رحمۃ اللہ علیہ کے دست بیت ہوئے تمام تر سلوک کی منازل طے کی اپنے مرشد کے حکم پر ملتان میں تبلیغ اسلام کا کام شروع کیا ۔ حضرت بہاؤ الدین ذکریا رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات اور کوششوں سے پنجاب اور سندھ میں میں اسلام تیزی سے پھیلا ۔ آج بھی ان سے عقیدت سے رکھنے والے ان علاقوں سے ہزاروں عقیدت مند ان کی درگاہ پر حاضری دینے آتے ہیں۔ حضرت بہاؤالدین زکریا رحمۃ اللہ علیہ کی دینی تعلیمات میں بھائی چارہ، محبت، رواداری اور اخوت کا درس ملتا ہے ۔ کئی صدیاں گزر جانے کے باوجود آج بھی ان کا عرس میں لوگوں کا ایک بڑی تعاد میں شریک ہونا ان کے عقیدت مندوں کی ان سے محبت کے اظہار کا ایک انداز ہے۔