28 نومبر ، 2014
اسلام آباد........سپریم کورٹ میں حج کرپشن عمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی،ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ اورملزمان کے خلاف دوسرا چالان عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔ جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر، پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے کیس کی سماعت 2 ماہ کے لیے ملتوی کردی ہے۔