پاکستان
28 نومبر ، 2014

کراچی : 35 کم سن بچیاں حبس بیجا میں رکھنے کے تینوں ملزمان ضمانت پر رہا

کراچی : 35 کم سن بچیاں حبس بیجا میں رکھنے  کے تینوں ملزمان  ضمانت پر رہا

کراچی ......کراچی میں 35 کم سن بچیوں کو حبس بیجا میں رکھنے کے تینوں ملزمان کو عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔لیاقت آبا د میں گھر سے ملنے والی 35 بچیوں کو حبس بیجا میں رکھنے کی ملزمہ حمیدہ خاتون ، اس کے بیٹے عمران اور ایوب صدیقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ راج کمار کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے حمیدہ بی بی کی پچاس ہزار اور عمران ا اور ایوب کی ایک ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرتے ہوئے زرضمانت جمع کرانے پر ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ سپر مارکیٹ تھانے میں درج کیا گیا تھا ۔

مزید خبریں :