پاکستان
28 نومبر ، 2014

فیصل آباد: بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو آگ لگادی

فیصل آباد: بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو آگ لگادی

فیصل آباد .........فیصل آباد میں بیٹی کی پیدایش پرشوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو آگ لگا دی ۔ خاتون کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ملزم پارٹی کا کہنا ہے کہ خاتون نے جھگڑے کے بعد خود کو آگ لگائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ لُنڈیانوالہ کے نواحی گاؤں 148میں پیش آیا جہاں شعیب نے بیٹی کی پیدائش پر مبینہ طور پر اپنی بیوی کو پیڑول چھڑک کر آگ لگا دی۔ خاتون کو فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملزمان کی طرف سے پولیس کو بتایا گیا ہے کہ خاتون کو آگ نہیں لگائی گئی بلکہ اس نے خود کشی کی کوشش کی ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

مزید خبریں :