پاکستان
28 نومبر ، 2014

سپریم کورٹ کااسلام آباد میں رکاوٹوں کے نام پر تجاوزات کا نوٹس

سپریم کورٹ  کااسلام آباد میں رکاوٹوں کے نام پر تجاوزات کا   نوٹس

اسلام آباد....اسلام آباد میں رکاوٹوں کے نام پر تجاوزات کا سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ سی ڈی اے رکاوٹوں سے متعلق رپورٹ 15 روزمیں عدالت میں جمع کرائے۔سپریم کورٹ میں سی ڈی اے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس سرمد جلال عثمانی کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقوں میں رکاوٹیں لگا کر راستے روکے گئے ہیں اور رہائشی علاقوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا کسی کو حق حاصل نہیں ہے ۔عدالت نے حکم دیا کہ سی ڈی اے رکاوٹوں سے متعلق رپورٹ 15 روزمیں عدالت میں جمع کرائے۔کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :