پاکستان
28 نومبر ، 2014

عمران خان نے صرف 1لاکھ 94ہزار روپے ٹیکس دیا:پرویز رشید

عمران خان نے صرف 1لاکھ 94ہزار روپے ٹیکس دیا:پرویز رشید

اسلام آباد..........وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے انکشاف کیا ہے کہ بنی گالا کے محل سمیت چار گھروں، پلاٹوں اور بڑی زرعی اراضی کے مالک عمران خان نے صرف 1لاکھ 94ہزار روپے ٹیکس دیا۔ انہوں نے کہا کہ اتنا کم ٹیکس دینے والے نے 1کروڑ 36لاکھ روپے کا کیش جیب میں رکھا ہوا ہے تا کہ جب چاہیں وہ خرید سکیں، جس کا نام حنیف عباسی لیتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کے اثاثوںاورٹیکس سے متعلق تفصیلات دیں۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے 2013-14ء میں ایک لاکھ 94ہزار 936روپے ٹیکس ادا کیا اور زرعی ٹیکس سےبچنےکےلئےاپنےآپ کو 5 لاکھ کا مقروض ظاہر کیا۔پرویز رشید نے سوال کیا کہ عمران خان کے پاس کیش ہر وقت موجود ہوتا ہے، اتنی بڑی کیش رقم کا آخر کیا کیا جاتا ہے۔ پرویز رشید نے بتایا کہ عمران خان نے بیرون ملک خدمات کے عوض 84 لاکھ 45ہزار 430 روپے حاصل کیے، کہیں یہ خدمات تیل کی لابی کو خوش کرنے کے لیے تو نہیں کی گئیں۔ اس پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کی اسلام آباد،بھکر اور خانیوال میں اراضی کی فوٹیج بھی دکھائی گئی، جس پر پرویز رشید نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کےپاس پاکستان میں 4 محل ہیں اور وہ صرف ایک لاکھ روپیہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کے پاس بلٹ پروف گاڑیاں ہیں اور ایک صوبے میں حکومت بھی ہے، انہیں دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے ایک بار اپنی طرف بھی دیکھنا چاہیے۔

مزید خبریں :