پاکستان
28 نومبر ، 2014

ہمیں ایک نوجوان چیف الیکشن کمشنر چاہیے، خورشید شاہ

ہمیں ایک نوجوان چیف الیکشن کمشنر چاہیے، خورشید شاہ

اسلام آباد..........پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں ایک نوجوان چیف الیکشن کمشنر چاہیے، موجودہ حالات میں اس عہدے کیلئے سب سے ینگ آدمی 74سال کے جج مل رہے ہیں، فرشتے تولانہیں سکتے،جو لوگ ہیں،ان میں سے ہی لینےہیں۔قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مزید کہا کہ امید ہے یکم دسمبر سے پہلے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کرلیں گے،چیف الیکشن کمشنرکے تقررسے متعلق آئینی طریقہ کارپرعمل کررہے ہیں، اس حوالے سے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جس وجہ سے تاخیر ہوئی ،میں نے فون کیا تو وزیراعظم مصروف تھے، آج وزیراعظم کا فون آیا تھا مگر میں مصروف تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے ضرور لڑیں، ریاست سے نہیں، سیاستدان ریاست کو بھی حکومت سمجھ رہے ہیں۔

مزید خبریں :