28 نومبر ، 2014
لاہور.........لاہور میں ایک تیز رفتار بس نالے میں گرنے کے نتیجے میں 2بچے جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سوئے آصل میں ایک بس رفتار پر قابو نہ رکھنے کے باعث نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 6بچے زخمی ہوئے ،زخمی بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو بچے چل بسے جبکہ 4 زخمی بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔