پاکستان
28 نومبر ، 2014

پاکستان میں داعش نامی تنظیم کاوجود نہیں،وزیردفاع

پاکستان میں داعش نامی تنظیم کاوجود نہیں،وزیردفاع

اسلام آباد.........وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش نامی تنظیم کا کوئی وجود نہیں،وال چاکنگ یانعروں کی بنیاد پر داعش کی موجودگی کا دعویٰ مبالغہ آرائی ہے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ طالبان، داعش اور القاعدہ مختلف برانڈز ہیں، ان کا میٹریل ایک ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے نئے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

مزید خبریں :