پاکستان
28 نومبر ، 2014

کسی کو اسلام آباد پریلغارکرنے نہیں دیں گے،چوہدری نثار

کسی کو اسلام آباد پریلغارکرنے نہیں دیں گے،چوہدری نثار

اسلام آباد............وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو جناح ایونیو پرجلسہ کرنے کی اجازت دی ہے، تاہم کسی کو اسلام آباد پر یلغارکرنے نہیں دیں گے، تحریک انصاف نے معاہدے پردستخط کیے ہیں اس لیے این او سی جاری کیا، تحریک انصاف کے ساتھ اس حوالے سے جن نکات پراتفاق ہوا ہے ان کی خلاف ورزی کرنے نہیں دی جائے گی،جہاں جلسے کی اجازت دی گئی ہےوہاں جلسے کرنے کی اجازت ہوگی۔ وزیر داخلہ کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سیاسی جلسے اوراحتجاج پرکوئی اعتراض نہیں،پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے این او سی جاری کردیا گیا ہے، 30 نومبرکو حکومت ریاستی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے گی۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3مہینوں سے اسلام آباد جلسوں کی زد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کےجلسے کااسٹیج پریڈ ایونیو پر ہوگا، جہاں عمران خان کااس وقت کنٹینرموجود ہے، جلسہ گاہ کے باہرسیکیورٹی کی ذمے داری پولیس اور رینجرز کی ہوگی، جبکہ جلسے کے اندرکی سیکیورٹی کی ذمے داری تحریک انصاف پر ہوگی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ سرکاری یا نجی پراپرٹی کے نقصان کی ذمے داری جلسے کے منتظمین پرہوگی،معاہدے کے مطابق جلسہ رات 11 بجکر59 منٹ پرختم ہوگا،جلسے کے اختتام پرشرکا پُرامن طورپرمنتشرہوں گے،جلسےکےشرکاریڈزون میں گئےتوسیکیورٹی فورسز قانون کے مطابق حرکت میں آئےگی۔اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدر ی نثار نے ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال اور 30 نومبرکے جلسے کے سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی۔

مزید خبریں :