28 نومبر ، 2014
پشاور..........عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے کہا ہے کہ میرا چور نواز شریف نہیں عمران خان ہے،عمران خان جیسا غیر سیاسی بندہ نہیں دیکھا ۔پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے تحت ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یارولی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نوازشریف کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں، مرکز میں عمران نوازشریف کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں، ہم کے پی کے میں ان کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں گے،ہم نظام اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔