28 نومبر ، 2014
پشاور.......عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہاہے کہ پاکستان اور کالا باغ ڈیم اکٹھے نہیں چل سکتے، عمران خان جیساغیرسیاسی آدمی نہیں دیکھا، عمران مرکزمیں نوازشریف کامینڈیٹ تسلیم کرلیں وہ خیبرپختونکوامیں تحریک انصاف کامینڈیاٹ تسلیم کرلیں گے۔ پشاورمیں اے این پی کے ورکرزکنونشن سے خطاب میں اسفندیارولی نے کہاکہ جس دن آئی ڈی پیز یہاں پہنچے اسی دن ڈی چوک میں دھرنے شروع ہو ئے۔کیایہ محض اتفاق ہے یاکچھ اور؟انہوں نے کہاکہ آئی ڈی پیز بھوک سے مر رہے ہیں لیکن عمران خان کو کنٹینر سے باہر آنے کی فرصت نہیں۔اسفندیارولی کاکہناتھاکہ عمران خان نے خیبرپختونخوامیں اے این پی کامینڈیٹ چرایا۔