پاکستان
24 اپریل ، 2012

لیاری میں امن کیلئے رینجرزاورایف سی پولیس سے تعاون کریں،صدر زرداری

 لیاری میں امن کیلئے رینجرزاورایف سی پولیس سے تعاون کریں،صدر زرداری

کراچی…رینجرزاورایف سی لیاری میں امن کی بحالیکیلئے پولیس سے تعاون کریں۔کراچی میں لیاری سے متعلق ہونیوالے اجلاس میں صدرزرداری نے پارٹی رہنماوٴں سے گفتگو میں کہاکہلیاری میں امن وامان کی بحالی تمام سیاسی قوتوں کی ذمے داری ہے،انہوں نے کہا کہ لیاری کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ترقیاتی منصوبے فوری مکمل کیے جائیں،انہوں نے ہدایت کی کہ لیاری کوجرائم پیشہ عناصرسے صاف کرنیکیلئے طاقت کااستعمال کیاجائے، اور لیاری میں ہرقیمت پربلاخوف وخطر امن وامان بحال کیاجائے،صدر زرداری کا کہنا تھا کہ کارکن مشتعل نہ ہوں اورنہ پروپیگنڈاکاشکارہوکرقانون ہاتھ میں لیں۔

مزید خبریں :