01 دسمبر ، 2014
لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے کارکن محمد ساجدکے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورصدرممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادسے مطالبہ کیاہے کہ محمدساجد کے ماورائے عدالت قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اوراس میںملوث سرکاری اہلکاروں کوگرفتارکرکے ان پر قتل کامقدمہ چلایاجائے۔ اپنے ایک بیان میںالطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکن ساجدکوآج صبح دبئی جاتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر پولیس اورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتارکرلیااور انسانیت سوزتشددکانشانہ بنانے کے بعدان کی لاش کورنگی کے علاقے میں پھینک دی ،انھوں نے واقعہ کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں کی سفاکیت اوربربریت کاایک اورمنہ بولتاثبوت ہے اورکھلاماورائے عدالت قتل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اگرمحمدساجدپر کسی قسم کاکوئی الزام بھی تھاتوجب پولیس نے اسے زندہ حالت میں گرفتارکرلیاتھا تواسے قانونی طورپر عدالت میں پیش کیاجاناچاہیے تھا لیکن پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروںنے اسے جس طرح تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کیاہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے ،پولیس اورسرکاری اداروں کاکام کسی بھی فردکوگرفتارکرناہے ، اسے سزادینے اورماورائے عدالت قتل کرنے کا حق نہ کسی شہری کوہے اورنہ پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں کواس کی اجازت ہے ۔ الطاف حسین نے کہاکہ خداراپاکستان کوملک ہی رہنے دیاجائے یہاں جنگل کاقانون نافذ نہ کیاجائے اورشہریوںکوپکڑ پکڑکرمارنے کاسلسلہ بندکیاجائے ۔ الطاف حسین نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک سے بھی اپیل کی کہ محمدساجد کے ماورائے عدالت قتل کاسوموٹونوٹس لیاجائے اوراس میںملوث سرکاری اہلکاروں کوقانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے ۔الطاف حسین نے محمدساجدشہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابرکاشریک ہے۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدساجدشہید کی مغفرت فرمائے ،انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے ۔دریں اثنا الطاف حسین نے سانگھڑ زون کے کارکن طالب حسین آرائیںایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے ۔(آمین)۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سانگھڑ زون کے کارکن نثار اجپوت کے بھائی سردار احمد راجپوت ، قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکن سید محمد افسر کے والد سید غلام اکبر شاہ اور کوئٹہ زونل کمیٹی کے رکن ملک عنایت اللہ کاکڑ کے ماموں ملک نصیر الدین کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔