01 دسمبر ، 2014
لندن......برطانیہ میں ایم کیو ایم کی رکنیت سازی مہم جوش وخروش کے ساتھ جاری ہے ۔ اس سلسلے میںبرطانیہ کے شہر پیٹربرا میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کا کیمپ لگایا جائے گا۔ ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے پیٹر برا میں رہنے والے برٹش پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ قائد تحریک الطاف حسین کے دیئے گئے وژن کے مطابق پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لئے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر کے عملی جدوجہد کا حصہ بنیں۔اس سلسلے میںیکم دسمبر بروز پیرساڑھے تین بجے تا ساڑھے چھ بجے شام تک رکنیت سازی کے فارم پر کئے جائیں گے Gladca 316-318 Gladstone Street Peterborough PE1 2BX