پاکستان
03 دسمبر ، 2014

لاہور: نابینا افراد کا مال روڈ پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان

لاہور: نابینا افراد کا مال روڈ پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان

لاہور........نابینا افراد نے مال روڈ لاہور پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نابینا افراد کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں اور ان سے یہ وعدہ بھی کیا گیا ہے کہ نابینا افراد کی جلد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرائی جائے گی۔ واضح رہے کہ معذوروں کے عالمی دن پر لاہور میں نابینا افراد نے ملازمتیں نہ دئیے جانے کیخلاف احتجاج کیا تھا۔ اس دوران پولیس نابینا افراد پر ٹوٹ پڑی اور سفید چھڑی والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، انہیں دھکے دئیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نابینا افراد پر تشدد کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پانچ پولیس اہل کاروں کو معطل کردیا۔ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا ہے کہ نابینا افراد پر تشدد میں ملوث اہل کاروں کو نوکریوں سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔

مزید خبریں :