05 دسمبر ، 2014
دبئی.......پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 145رنز کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کاٹاس پاکستان کے کپتان شاہد خان آفریدی نے جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر کیویز نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے جس میں کین ولیمسن 32،لیوک رونچی 31اور ٹام لاتھم 26قابل ذکر بیٹسمین تھے۔پاکستانی بولروں نے آج بھی کافی جچی تلی بولنگ کی جبکہ فیلڈرز نے بھی اپنے بولرز کا بھرپور ساتھ دیا ،پاکستان کی جانب سے عمر گل اور شاہد آفریدی نے دودو جبکہ محمد حفیظ ،سہیل تنویر اور رضا حسن نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلاجانے والا میچ پاکستان سات وکٹوں سے جیت گیا تھا۔