پاکستان
25 اپریل ، 2012

مظفر آباد : ٹریف حادثات میں10افراد جاں بحق،18زخمی

مظفر آباد : ٹریف حادثات میں10افراد جاں بحق،18زخمی

مظفر آباد … مظفر آباد کے قریب ٹریفک کے2 حادثات میں 10افراد جاں بحق اور18افرادزخمی ہوگئے۔ جِھینگ سے مظفرآباد آنے والی مسافرجیپ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری جس سے 8افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایک اور واقعہ میں اٹھمقام سے مظفر آباد آنے والی مسافر وین چھل پانی کے قریب کھائی میں جا گری جس سے 2مسافر جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ اور عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز منتقل کردیاگیا ہے۔

مزید خبریں :