25 اپریل ، 2012
لودھراں … لودھراں میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں مسلح تصادم سے تین افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں کا تعلق دو مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے،فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے،پولیس کے مطابق واقعہ لودھراں میں کہروڑ پکا کے علاقے تلوک پور میں زمین کے تنازع پر پیش آیا،، جہاں دو مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے گروپوں میں مسلح تصادم سے 3 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں کی شناخت ذوالفقار ڈوگر، ساجد ڈوگر اور تھاکا ڈوگر کے نام سے ہوئی ہے جن میں دونوں گروپوں کے لوگ شامل ہیں، ڈی پی او آغا محمد یوسف پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں، تاہم دونوں گروپوں کے لوگ مورچہ بند ہوکر اب بھی ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے ہیں۔