07 دسمبر ، 2014
کیپ ٹاؤن.......بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے7 وکٹ پر 389 رنزبنائے تھے، بھارت نے5 وکٹوں کےنقصان پرہدف پوراکرلیا۔ اس سے قبل ورلڈ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لئے 390 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ کیپ ٹائون میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور 389 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد جمیل نے سنچری بنائی اورمحمد اکرم 75رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارتی ٹیم نے 5 وکٹوں کےنقصان پرہدف پورا کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔