پاکستان
24 جنوری ، 2012

پاکستانی رویہ جوہری ہتھیاروں کی کمی کی کوششیں ناکام کرسکتا ہے ،بان کی مون

 پاکستانی رویہ جوہری ہتھیاروں کی کمی کی کوششیں ناکام کرسکتا ہے ،بان کی مون

نیویارک…اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیار تلف کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس پاکستان کے رویے کی وجہ سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے گی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ پاکستان 3 برس سے جوہری ہتھیاروں سے متعلق کمی پر مذاکرات کرنے سے کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی رویے سے جوہری ہتھیاروں کی کمی کی کوششیں ناکام ہوسکتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں میں کمی کی کونسل صرف امیدوں پر زندہ نہیں رہ سکتی۔انھوں نے مزید کہا کہ جوہری ہتھیار تلف کرنے کا مطالبہ زور پکڑرہا ہے مگر ہتھیار ختم کرنے سے متعلق کانفرنس کا مستقبل خطرے میں ہے۔سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیار میں کمی کرنے کی کانفرنس کا بنیادی تشخص بحال کرنا ہوگا، اور جوہری ہتھیاروں میں کمی سے متعلق قوانین کو سخت اور قابل عمل بنانا ہوگا۔

مزید خبریں :