پاکستان
25 جنوری ، 2012

لاہور:ادویات کا مبینہ ری ایکشن :ہلاکتوں کی تعداد 69ہوگئی

لاہور:ادویات کا مبینہ ری ایکشن :ہلاکتوں کی تعداد 69ہوگئی

لاہور…لاہورمیں مبینہ غیر معیاری ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کی تعداد 69تک پہنچ گئی ہے،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ادویات کے مبینہ ری ایکشن سے اب تک 69افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔سروسزاسپتال میں 38 ،گنگا رام میں 13،میوہسپتال میں 9جبکہ جناح ہسپتال میں 9افراد جاں بحق ہوگئے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس وقت ڈیڑھ سو سے زائد مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جنہیں علاج و معالجے کی تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :