25 اپریل ، 2012
نئی دہلی… بھارتی سپریم کورٹ نے اجمل قصاب کی سزا کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2008 میں ہونے والے ممبئی بم حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں اجمل قصاب پر فرد جرم عائد کی گئی تھی ۔ یاد رہے کہ ممبئی بم حملوں میں اجمل قصاب واحد زندہ رہ جانے والا دہشت گرد تھا۔عدامت نے اجمل قصاب کو سزائے موت کا مجرم قرار دیا تھا تاہم اجمل قصاب نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہوئی تھی. بھارتی سپریم کورٹ کے ججوں۔جسٹس آفتاب عالم اور جسٹس سی کے پرساد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اجمل قصاب کی اپیلپر فیصلہ آج نے محفوظ کرلیا ہے۔