پاکستان
25 جنوری ، 2012

وزیراعظم سے جنرل کیانی ، جنرل شجاع پاشااور حناربانی کی ملاقات

وزیراعظم سے جنرل کیانی ، جنرل شجاع پاشااور حناربانی کی ملاقات

اسلام آباد…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشااوروزیرخارجہ حناربانی کھرنے ملاقات کی ہے۔ جس میں ملکی سلامتی سمیت خطے اورافغانستان کی سیکیورٹی پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ترجمان پرائم منسٹرہاوس کے مطابق یہ ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی۔وزیراعظم ہاوٴس کے ذرائع کا کہناہے کہ اس موقع پر پاکستان کے امریکاکے ساتھ تعلقات کانئے سرے سے جائزہ لینے سے متعلق پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پرتفصیلی غورکیاگیا۔ وزیراعظم بدھ کو چار روزہ دورے پر سوئٹزر لینڈ روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ .

مزید خبریں :