کھیل
14 دسمبر ، 2014

پاکستان ٹیم کیخلاف شکایت رد ہونے پر بھارت دھمکیوں پر اتر آیا

پاکستان ٹیم کیخلاف شکایت رد ہونے پر بھارت دھمکیوں پر اتر آیا

کراچی......بھارتی ہاکی فیڈریشن کے صدر نریندر بترا نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے پاکستان کی شکایت کی ہے جسےرد کر دیا گیا ہےجس کے بعد بھارتی ہاکی فیڈیریشن کی جانب سے انٹرنیشنل ہاکی ٹورنا منٹ کی میزبانی سے انکار کردیا ہے ،بھارتی انکار کے بعد پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ایونٹس کے انعقاد کےلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ہاکی فیڈریشن کے صدر نریندر بترا نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے پاکستان کی شکایت کی ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارت کے خلاف جیت کے بعد جس انداز میں رویہ اختیار کیا وہ درست نہیں،انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن پاکستان کےخلاف ایکشن لے،اس قسم کےرویےکےبعدبھارت ٹورنامنٹ کی میزبانی کاشوق نہیں رکھتا،پاکستان غیرمشروط معافی مانگے،جب تک پاکستان غیرمشروط معافی نہیں مانگتا،میچ نہیں کھیلیں گے۔بھارتی شکایت انٹرنیشنل فیڈریشن نے مسترد کر دی ہے جس کے بعد بھارت دھمکیوں پر اترآیا۔بھارتی ہاکی فیڈریشن کے صدر نریندر بترا کی شکایت پر چیف کوچ پاکستان ہاکی ٹیم شہنازشیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی معافی نہیں مانگیں گے،بھارتی شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں کو اکسایا جس کے بعد ایسا ماحول بن گیا جس کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوگیا،پاکستانی کھلاڑی کسی طورمعافی نہیں مانگیں گے۔شہناز شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ میری ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے جیو سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بھارت کےانکارکے بعدپاکستان تمام ٹورنامنٹس کروانے کیلئے تیارہے، یہ اتنی بڑی بات نہیں، بھارتی میڈیا نے اسے بڑھا چڑھا کرپیش کیا،ہمارے کھلاڑیوں کا جوش وجذبہ تھا، یہ کھیل کا حصہ ہوتا ہے،ہم کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہترکرنا چاہتے ہیں، ٹیم نے جوش وخروش کا مظاہرہ کیا جسکی اجازت انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے دی ہے۔

مزید خبریں :