دنیا
15 دسمبر ، 2014

سابق امریکی نائب صدر سی آئی اے کے حمایت میں بول اٹھے

سابق امریکی نائب صدر سی آئی اے کے حمایت میں بول اٹھے

واشنگٹن .....سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی نے سی آئی اے پرتشدد تفتیشی طریقہ کار کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ موقع ملے تو دوبارہ ایسا کریں گے ، سی آئی اے اہلکار تشدد پسند نہیں بلکہ ہیرو ہیں ، سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے 500 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ گزشتہ ہفتے جاری کی تھی، جس میں سی آئی اے کے طریقہ تفتیش کے بارے میں ہولناک انکشاف کیے گئے تھے۔رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد امریکا کے حلیف اور حریف ممالک کی جانب سے شدید تنقید بھی سامنے آئی تھی۔ تاہم سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی نے سی آئی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر موقع ملے تو ایسا دوبارہ کریں گے۔"میٹ دی پریس" میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ صرف اسامہ بن لادن کو پکڑا بلکہ القاعدہ کے بے شمار دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا کہ جو نائن الیون سانحے میں ملوث تھے۔ڈک چینی کا کہنا تھا کہ القاعدہ نے جو کچھ امریکا کے ساتھ کیا وہ تشدد تھا جبکہ سی آئی اے اہلکار ہمارے ہیرو ہیں۔

مزید خبریں :