16 دسمبر ، 2014
کراچی...... مرتضی حسین کے فیصلہ کن گول کی بدولت دفاعی چیمپئن کے آر ایل نے پاکستان ریلوے کو 1-0 کی شکست دیدی جبکہ دوسرے میچ میں پی آئی اے نے مسلم ایف سی کو 2-1 سے ہرا دیا۔ ریلوے اسٹیڈیم لاہور میں کے آر ایل اور پاکستان ریلوے کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کا واحد گول دوسرے ہاف میں مرتضی حسین نے کیا۔ محمد علی شاہ اسٹیڈیم کراچی میں پی آئی اے اور مسلم ایف کے درمیان میچ میں پی آئی اے کے نصراللہ نے 19 ویں منٹ میں خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر پی آئی اے کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ پی آئی اے کے زاہد مجید نے 60 ویں منٹ میں دوسرا گول کیا جبکہ اختتامی لمحات سے چند منٹ قبل مسلم ایف سی کے محمد طاہر نے گول کرکے خسارہ 2-1 کیا۔