کھیل
16 دسمبر ، 2014

ساتواں ون ڈے: سری لنکا نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دیدی

ساتواں ون ڈے: سری لنکا نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دیدی

کولمبو.......سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان جاری سات میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے اانگلینڈ کو 87رنز سے شکست دیدی اور سیریز 5-2سے اپنے نام کرلی۔آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 302رنز بنائے ۔آئی لینڈرز کی جانب سے تلکرتنے دلشان کے 101، دینش چندیمل 55اور تھیسرا پریرا کے برق رفتار 54رنز نمایاں رہے، انگلش ٹیم کی جانب سے کرس جارڈن اور معین علی نے 2,2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔انگلش ٹیم 303رنز کے ہدف کے تعاقب میں 215رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی،جو روٹ 80رنز کیساتھ نمایاں رہے،آئی لینڈرز کی جانب سے تلکرتنے دلشان اور سیکوگیج پرسنا نے 3,3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ یہ میچ کمار سنگاکارا اور مہیلا جی وردینے کا اپنے ہوم گراونڈ پر آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ تھا ۔

مزید خبریں :