پاکستان
26 اپریل ، 2012

ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی رہنما بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد… وزیراعظم سے متعلق توہین عدالت کیس کا فیصلہ سننے کیلئے ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی رہنما بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ ان میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ ، وفاقی وزیر بابر غوری، چوہدری شجاعت، گورنر پنجاب لطیف کھوسہ، اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو ، شرجیل میمن اور سندھ کے وزیر آغا سراج درانی شامل ہیں۔

مزید خبریں :