پاکستان
26 اپریل ، 2012

پراسیکیوٹر کا کرداربے گناہ کو سزا دلوانا نہیں، اٹارنی جنرل

پراسیکیوٹر کا کرداربے گناہ کو سزا دلوانا نہیں، اٹارنی جنرل

اسلام آباد… اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ پراسیکیوٹر کا کردار بیگناہ کو سزا دلوانا نہیں ہوتا۔ وزیراعظم سے متعلق توہین عدالت کیس کا فیصلہ سننے کیلئے آمد کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو پراسیکیوٹر کو فالو کرناچاہیے، سپریم کورٹ ایسا فیصلہ نہیں کریگی جس سے جمہوریت ڈی ریل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں آئین کی پاسداری کریگی ۔

مزید خبریں :