26 اپریل ، 2012
اسلام آباد… معروف تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں عدالتی فیصلے اور وزیر اعظم کو سزا سنائے جانے کے بعد سیاسی بحران بڑھے گا۔ نیوز اینکر کامران خان کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی توقع یہی کر رہی تھی کہ اسی قسم کا فیصلہ آئے گا اور اس کے لئے تیاری بھی کر رکھی تھی، دیکھنا یہ ہے کہ کتنی جلدی نیا وزیراعظم آتا ہے، آج ، کل یا پرسوں گیلانی کو گھر جانا پڑے گا، لڑائی خط لکھنے پر تھی، خط لکھا ہی نہیں گیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ خط کس طرح لکھا جائے گا۔