20 دسمبر ، 2014
سری نگر........بھارتی ریاست جھارکھنڈ اور جموں و کشمیر میں پانچویں اور آخری مرحلہ میں آج 36 نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ آج کی ووٹنگ کے بعد ریاست جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورن اور جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ تارا چند کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ جھارکھنڈکی 16اور جموں و کشمیر کی 20نشستوں کے لئے ہونے والی پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی جو سہ پہر تین بجے تک جاری رہے گی۔ جموں کشمیر میں پولنگ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔انتخابات میں نائب وزیر اعلی اور چار ریاستی وزرا سمیت 213امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔